پاکستان

مریم نواز کا قیدیوں کی منتقلی کیلئے استعمال ہونے والی 30 جیل وینز کو ائیرکنڈیشنڈ کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قیدیوں کی منتقلی کے لیے استعمال ہونے والی 30 جیل وینز کو ائیر کنڈیشنڈ کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت جیل اصلاحات کے حوالے سے اجلاس میں ننکانہ صاحب جیل کا ویڈیو جائزہ لیا گیا۔

جیل کو جلد مکمل کرنے کے لیے ایک اعشاریہ تین ارب روپے کے فنڈز کی منظور دی گئی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جیلوں میں مقیم ماؤں اور 6 سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے خصوصی فوڈ سپلیمنٹس اور نیوٹریشن کا آغاز کیا جائے، جیلوں کا دباؤ کم کرنے کے لیے 27 اضافی بیرکوں کی تعمیر تیزی سے مکمل کی جائے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ غریب اور لاچار قیدیوں کو کیسز لڑنے کے لیے باقاعدہ فارملائزڈ لیگل ایڈ ایجنسی کا قیام یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker