پاکستان
سیف اللہ جھیل میں سیاحوں کی کشتی الٹنے کا واقعہ، کشتی آپریٹر گرفتار
سوات: سیف اللہ جھیل میں سیاحوں کی کشتی الٹنے کے واقعے کے بعدکشتی آپریٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ کشتی آپریٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جھیل حادثے میں لاپتا لڑکی کی تلاش کیلئے چوتھے روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کشتی الٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہوئے اور 2 افراد کو بچالیا گیا تھا۔
واضح رہے کشتی میں لاہور سے تعلق رکھنے والےایک ہی خاندان کے 9 افراد سوار تھے۔



