بزنس
گزشتہ ہفتے پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں زبردست تیزی رہی، 5800 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک ہفتے میں 3.22 فیصد بڑھا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 5800 پوائنٹس بڑھ کر 185372 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7559 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں ایک ہفتے میں 4.32 ارب شیئرز کے سودے 238 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن گزرے ہفتے میں 628 ارب روپے بڑھ کر 20762 ارب روپے ہو گئی۔



