پاکستان

وزیراعظم کی استنبول میں ترک کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں،سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نےاستنبول میں ترک کاروباری رہنماؤں سےملاقات کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کےشہراستنبول میں معروف ترک کاروباری گروپوں اورصنعتی تنظیموں کے سربراہان سےالگ الگ ملاقاتیں کیں،جن میں پاکستان اورترکیہ کےدرمیان اقتصادی تعاون کے فروغ اور سرمایہ کاری کے نئےمواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نےکہاکہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے اور حکومت سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کر رہی ہے،انہوں نےترک کمپنیوں کو توانائی، کان کنی،انفراسٹرکچر، بحری امور، لاجسٹکس، آئی ٹی، ٹیلی کمیونیکیشن، زراعت اورنجکاری سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی، جبکہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ون ونڈو سہولت سے بھی آگاہ کیا۔

ترک کاروباری رہنماؤں نےپاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور بہترہوتےسرمایہ کاری ماحول کو سراہتے ہوئے مختلف اسٹریٹجک شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے اور طویل المدتی شراکت داری کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker