دلچسپ و عجیب
دنیا کا سب سے معمر طوطا، 32 سال عمر پاکر عالمی ریکارڈ بنادیا
امریکا میں ایک پالتو طوطے نے سب سے لمبی عمر پانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق امریکی ریاست کیرولینا سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے پاس ہرے رنگ اور جامنی سر والا طوطا ہے جو دنیا کا عمر رسیدہ پالتو طوطا ہے اوراس کا نام اسپوڈلز رکھا گیا ہے۔
طوطے کی مالکن امانڈا بیتھ نے بتایا کہ 1997 میں جب وہ 23 سال کی تھیں تو ان کی والدہ نے یہ طوطے کا بچہ تحفے میں دیا تھا اور اس وقت اس طوطے کی عمر 3 سال تھی، یہ ایک باتیں کرنے والا اور شور مچانے والا طوطا ہے۔
رواں سال 28 مارچ کو طوطے کے 32 سال اور 28 دن کی عمر ہونے پر دنیا کے سب سے معمر زندہ طوطے کا ریکارڈ قائم کرنے پر جشن منایا گیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق طوطے عموماً پنجرے میں بند یا گھریلو ماحول میں 15 سے 20 سال تک زندہ رہ سکتے ہیں لیکن اس طوطے نے کافی لمبی عمر پائی ہے۔



