بلوچستان

بلوچستان حکومت کا شاہراہوں کی سکیورٹی کیلئے نئی فورس کے قیام کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے شاہراہوں کی سکیورٹی کیلئے نئی فورس کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے مطابق فورس کے قیام پر 25 ارب روپے اخراجات آئیں گے اور یہ فورس 6 ماہ میں فعال کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فورس کےقیام تک مال بردار گاڑیوں کو قافلوں کی صورت میں پہنچانے کی تجویز ہے، مال بردار گاڑیوں کیلئے انشورنس نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔

حمزہ شفقات کا کہنا تھاکہ شاہراہوں پر جلائی گئی گاڑیوں کے معاوضے کا عمل تیز کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker