بلوچستان

بلوچستان کو پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ملانے والی ژوب ڈی آئی خان شاہراہ بند

بلوچستان کو پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ملانے والی ژوب ڈی آئی خان شاہراہ بند
🔶 بلوچستان کو پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ملانے والی اہم ترین ژوب ڈی آئی خان نیشنل ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، خیبر پختونخوا کی حدود میں واقع مقام ‘سرہ خاورہ’ پر شدید لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کے باعث سڑک کے مختلف حصے بہہ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں اس قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے۔
🔶 مقامی ذرائع کی جانب سے عوام الناس کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ بلوچستان سے اسلام آباد یا دیگر شہروں کی جانب سفر کا ارادہ رکھتے ہیں، تو موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر کچھ دن کے لیے اپنا سفر موخر کر دیں۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ کسی بھی قسم کی زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے سڑک کی مکمل بحالی تک اس روٹ پر سفر کرنے سے سختی سے گریز کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker