بلوچستان
قلعہ عبداللہ کے علاقے بدوان میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، کمسن بچی شدید زخمی
قلعہ عبداللہ کے علاقے بدوان میں آج صبح پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچی شدید زخمی ہوگئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عبید اللہ ولد فضل محمد، ضیاء الرحمن ولد عبدالبشیر، ایمل ولد رحیم اور محمد شاہد ولد رحیم شامل ہیں۔ تمام جاں بحق افراد کا تعلق کلی بدوان سے بتایا گیا ہے۔
واقعے میں زخمی ہونے والی بی بی ثانیہ دختر نصیر احمد، سکنہ کلی روح شاہجان مسے زئی، کو فوری طور پر ٹراما سنٹر میزئی اڈہ منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی روم میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت کے باعث مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔
ادھر جاں بحق افراد کی میتیں ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد پولیس کی موجودگی میں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



