جرم

کراچی: رواں برس مختلف مقامات سے 13 خواتین سمیت 200 لاشیں ملیں

کراچی میں رواں برس مختلف مقامات سے 13 خواتین سمیت 200 افراد کی لاشیں ملیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق یہ لاشیں سڑکوں، ندی کناروں، جھاڑیوں اور خالی مکانات وغیرہ سے ملیں، ان لاوارث لاشوں کی شناخت کے ساتھ وجہ موت بھی نامعلوم ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ماہ جولائی کے چار دنوں میں اب تک 3 مردوں کی لاشیں ملی ہیں۔ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق تمام خواتین و مردوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، یہ تمام لاشیں لاوارث حالت میں ملی ہیں۔

ایدھی حکام کے اعداد و شمار کے مطابق ماہ جنوری میں 31 مرد اور 2 خواتین، ماہ فروری میں 23 مرد اور ایک خاتون، مارچ میں 22 مرد اور 3 خواتین، اپریل میں 30 مرد، مئی میں 40 مرد اور ماہ جون میں 41 مرد اور 7 خواتین کی لاشیں لاوارث حالت میں ملیں، ان میں متعدد افراد نشے کے عادی بھی بتائے جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker