Punjabپاکستان

مریم نواز نے فون کرکے میرٹ پر کارروائی کی ہدایت کی، غیرملکی خواتین کا بیان موجود ہے پولیس نے بازیاب کروایا: فیصل کامران

لاہور کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ غیرملکی خواتین کا بیان موجود ہے کہ پنجاب پولیس نے ان کو بازیاب کروایا۔

لاہورمیں غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا اور زیادتی کیس سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے یہ دعوے درست نہیں کہ غیر ملکی خواتین خود باہر آئیں بلکہ متاثرہ خواتین کے اپنے بیانات موجود ہیں کہ انہیں پنجاب پولیس نے بازیاب کرایا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے دیکھا گیا کہ گاڑی کہاں کہاں سے گزری، جبکہ گاڑی کی لوکیشن ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اغوا کاروں کے بارے میں اطلاع غیرملکی خاتون کے والد نے دی، متعلقہ سفارتخانہ چاہتا تھا کہ متاثرہ خواتین کو جلد از جلد پاکستان سے روانہ کر دیا جائے، تاہم پولیس نے ان کے بیانات اور میڈیکل معائنے کے لیے ایک روز مزید قیام کی درخواست کی۔

فیصل کامران کے مطابق میڈیکل اور بیانات مکمل ہونے کے بعد غیر ملکی خواتین کو بیرون ملک روانہ کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خود فون کرکے کیس میں مکمل میرٹ پر کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ اس کو میرٹ پر دیکھنا ہے جس نےگناہ کیا ہے اس کو سزا ملے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے مزید بتایا کہ تمام ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا اور ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker