پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ڈسپنسریوں کا انتظام غیرسرکاری ادارےکےحوالے

سندھ کی تمام سرکاری ڈسپنسریاں غیرسرکاری ادارےکےحوالےکردی گئیں۔
حکومتِ سندھ نے سرکاری ڈسپنسریوں کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے تمام سرکاری ڈسپنسریوں کے انتظامی امور ایک سرکاری فنڈڈ غیر سرکاری ادارے کے حوالے کر دیے ہیں۔
اس فیصلے کے تحت محکمۂ صحت سندھ کی جانب سے تمام ضلعی ہیلتھ افسران، یعنی ڈی ایچ اوز، کو باضابطہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے جاری مراسلے کے مطابق نئے انتظامی نظام کے بعد ڈسپنسریوں کے روزمرہ انتظام، آپریشنل امور اور دیگر انتظامی ذمہ داریاں متعلقہ غیر سرکاری ادارہ انجام دے گا۔
محکمہ صحت کے مراسلے کے مطابق ضلعی ہیلتھ افسران کا کردار اب بنیادی طور پر پولیو مہم اور حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگراموں تک محدود ہو جائے گا۔



