پاکستان

کل سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کل سے 10 جولائی تک کیلئے موسمی صورتحال اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کا جائزہ جاری کردیا، ترجمان کے مطابق کل سے شمالی پاکستان میں فعال موسمی سسٹم داخل ہوگا، 7 سے 10جولائی کے دوران ملک کےمختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے، پوٹھوہار ریجن اورشمال مشرقی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق دریائے سندھ، جہلم سے ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے، چناب، راوی، ستلج کے بالائی ملحقہ علاقوں میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بارشوں کے باعث دریائے سندھ، جہلم، چناب، راوی، ستلج میں پانی کے بہاؤ میں معمولی اضافہ متوقع ہے، بارشوں سے تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد میں معمولی اضافہ متوقع ہے تاہم موجودہ صورتحال میں بڑے پیمانے پر دریائی سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔

ترجمان کے مطابق پہاڑی ندی نالوں،چھوٹے برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، حساس بالائی علاقوں اور پہاڑی ندی نالوں میں مقامی سیلاب کا خدشہ ہے۔ شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال اورنشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker