World
شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کا تعزیتی جلوس رواں دواں، شہری غم سے نڈھال
شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کا تعزیتی جلوس رواں دواں ہے۔

تہران کی سڑکوں پرلاکھوں افراد تصاویر اٹھاکر رہبراعلیٰ کو خراج عقیدت پیش کررہےہیں،جلوس میں شہیدسپریم لیڈرکی بیٹی،داما بہو اورنواسی کے جسد خاکی خصوصی گاڑی میں رکھے گئے ہیں۔
جلوس امام حسین اسکوائر،انقلاب اسٹریٹ،انقلاب اسکوائر، آزادی اسکوائر اورشاہد لشگری ہائی وے سے ہوتاہوامہرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
شرکا کو گرمی سے بچانے کیلئےخصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،ایرانی شہید رہبر اعلی کے جسد خاکی کو منگل کے روز مقدس شہر قم منتقل کیا جائےگا۔
بدھ کے روزعراق کے شہر نجف اور کربلا میں آخری دیدار اور تعزیتی تقریبات ہوں گی،جمعرات کے روز جسد خاکی کو مشہد میں امام رضا کے روضے کی حدود میں سپرد خاک کیا جائے گا۔



