پاکستان

نوبیاہتا دلہن دلہے کے گھر سے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئی

رحیم یارخان میں نوبیاہتا دلہن طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق دلہن دلہے کے گھر سےطلائی زیورات ، قیمتی ملبوسات اور نقدی لے کر فرار ہوئی ہے۔

دلہے کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ تبسم شہید میں چوری اور فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوسط طبقے کے سادہ لوح افراد کو نشانہ بنانے کی پہلے بھی شکایات ملی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker