انٹرنیشنل

آبنائے ہرمز میں سعودی پرچم والے تیل بردار ٹینکر پر حملہ

آبنائے ہرمز میں سعودی پرچم والے تیل بردار ٹینکر پر حملہ ہوا ہے۔

برطانوی خبرایجنسی کے مطابق واقعہ عمان کے ساحل کے قریب پیش آیا،حملے میں آئل ٹینکر کو نقصان پہنچا، برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان یا ماحولیاتی آلودگی رپورٹ نہیں ہوئی۔

اس سے قبل عمان میں ہی ایک ایل این جی ٹینکر بھی پروجیکٹائل کے حملے سے متاثر ہوا تھا۔ برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کا کہنا ہے سلطنتِ عمان کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آگیا۔ جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔

بیان کے مطابق واقعہ لیما بندرگاہ کے مشرق میں 8 میل کے فاصلے پر پیش آیا۔ متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ علاقے میں موجود تمام بحری جہازوں کو احتیاط برتنے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker