World

ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے انقرہ پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے ترکیے کے دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے۔

انقرہ پہنچنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے ائیرپورٹ پر امریکی صدر ٹرمپ کا استقبال کیا۔

ٹرمپ کے دورے کے دوران ترکیے کو ایف35 طیاروں کی فراہمی کے حوالے سے اہم پیشرفت کا امکان ہے۔

حال ہی میں صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ وہ ترکیے کی دوبارہ ایف35 پروگرام میں واپسی کی راہ ہموار کرسکتے ہیں۔

ترک صدر سے صدارتی محل میں ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طیب اردوان بڑے اچھے دوست ہیں، ترکیے اور امریکا میں اچھے تعلقات ہیں، ترکیے کے ساتھ تجارت پر بات چیت کریں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیٹو نے بہت مایوس کیا ہے، ایران جنگ میں ہمیں کسی کی ضرورت نہیں تھی، ہم نے نیٹو میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تاکہ یورپ محفوظ رہے، سچ کہوں تو اگر یہ اجلاس ترکیے میں منعقد نہ ہو رہا ہوتا، جہاں میرے دوست ایک نہایت مضبوط رہنما اور طاقتور شخصیت ہیں تو ممکن ہےکہ میں اس میں شرکت نہ کرتا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ایف 35 جیٹ طیاروں کا معاملہ نیا نہیں ہے، ہم نے ایف 35 کے معاملے پر امریکا سے پہلے بھی بات کی ہے، ہم سے 5 جیٹ طیاروں کا وعدہ کیا گیا ہے۔

ترک صدر نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران ایف 35 لڑاکا طیاروں کے حوالے سے ایک مثبت اور سازگار فیصلہ سامنے آئےگا۔

غزہ کی صورتحال پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں امن کی بحالی کے لیےکام کریں گے، نیٹو سربراہی اجلاس ان تمام معاملات پر توجہ دے رہا ہے، امید ہےکہ اس کے نتیجے میں اچھا اور مثبت نتیجہ سامنے آئےگا۔

ایران اور امریکا کے تعلقات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترک صدر نے کہا کہ ترکیے دونوں فریقوں کو ایک مشترکہ نقطہ نظر تک پہنچانے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہا ہے اور عالمی امن کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے، ہمارے تمام دوست اس مقصد کے حصول کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker