زیارت: دہشت گرد حملہ ، ایس پی زیارت معطل، واقعہ کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل

زیارت: دہشت گرد حملہ ، ایس پی زیارت معطل، واقعہ کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل
کمیٹی میں سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی، سینئر ڈی آئی جی پولیس اور انٹیلی جنس بیورو کے نمائندے شامل ہوں گے، محکمہ داخلہ بلوچستان کا نوٹیفکیشن جاری
انکوائری کمیٹی دہشت گرد حملے سے قبل، دوران اور بعد کے تمام واقعات اور سیکیورٹی ردعمل کا جائزہ لے گی، محکمہ داخلہ بلوچستان
کمیٹی سیکیورٹی اداروں کی تیاری، کمانڈ اینڈ کنٹرول، رابطہ کاری اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لے گی، محکمہ داخلہ
غفلت، کوتاہی، آپریشنل خامیوں یا ذمہ داری کے تعین کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان
انکوائری کمیٹی مانگی ڈیم اور صوبے کی اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے فوری، درمیانی اور طویل المدتی سیکیورٹی اقدامات تجویز کرے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان
مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پالیسی، ادارہ جاتی اور آپریشنل اصلاحات بھی تجویز کی جائیں گی، محکمہ داخلہ بلوچستان
انکوائری کمیٹی کو ریکارڈ طلب کرنے، افسران کو طلب کرنے، گواہوں کے بیانات لینے، جائے وقوعہ کے معائنے اور ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے مکمل اختیارات دے دیے گئے،
انکوائری کمیٹی پندرہ روز کے اندر اپنی رپورٹ حکومت بلوچستان کو پیش کرے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان
عوام کے جان و مال کے تحفظ میں غفلت یا نااہلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی



