پاکستان

ایران امریکا کشیدگی: تمام فریق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں، پاکستان

اسلام آباد: ایران امریکا کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے دفتر خارجہ پاکستان نے کہا کہ تمام فریق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔

ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ہے، نئے تنازع کا آغاز کسی کے مفاد میں نہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں۔

ترجمان نے کہا کہ تمام فریق ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں، مشترکہ امن کے حصول کے لیے مسلسل رابطے، مذاکرات اور سفارتکاری کا کوئی متبادل نہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت باہمی احترام، افہام و تفہیم کی ایک مضبوط بنیاد ہے، تمام فریق مفاہمتی یاداشت کے تحت کیے گئے اپنے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔

ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت خطے سمیت دنیا میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ایک مضبوط بنیاد ہے۔

واضح رہے امریکی فوج نے گزشتہ روز جنوبی ایران کے علاقوں پر متعدد حملے کیے اور ایرانی حکام کی جانب سے امریکی حملوں میں 8 فوجیوں کے شہادت کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان بھی کیا گیا اورٹرمپ نے کہا کہ ممکنہ طور پر آج رات ایران پر مزید حملے کیے جائینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker