Quettaبلوچستان

زیارت مانگی ڈیم کے شہداء کہ اہل خانہ کی جانب سے کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی دھرنا جاری

سانحہ زیارت میں شہید ہونے والے 17 پولیس اہلکاروں کے لواحقین نے میتوں کے ہمراہ کوئلہ پھاٹک کے مقام پر دوسرا احتجاجی دھرنا شروع کر دیا ہے، جس کے باعث سمنگلی روڈ سے شہر کی جانب آنے والی ٹریفک بھی مکمل طور پر معطل ہوگئی۔ دھرنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ٹریفک کا دباؤ متبادل شاہراہوں پر منتقل ہو گیا ہے۔
دوسری جانب سانحہ ہنہ اوڑک کے شہداء کے لواحقین ایئرپورٹ روڈ پر آج پانچویں روز بھی سراپا احتجاج ہیں۔ مسلسل دھرنے کے باعث شہداء کی تدفین تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ لواحقین اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے پر قائم ہیں۔
شہر میں جاری دونوں دھرنوں کے باعث معمولات زندگی متاثر ہونے لگے ہیں، جبکہ شہریوں اور مسافروں نے متعلقہ حکام سے صورتحال کے جلد حل کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker