انٹرنیشنل

بندرعباس اور شیراز میں پھر دھماکوں کی آوازیں، ایران نے بھی امریکی اہداف کے خلاف حملوں کی نئی لہر شروع کردی

ایران کے شہر بندرعباس، شیراز اور بوشہر میں پھر دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بندر عباس شہر میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا، بندر عباس کی سمندری حدود میں بھی متعدد دھماکے سنے گئے۔

ایرانی خبر رساں اداروں نے بوشہر کے مقامی باشندوں کے حوالے سے بھی شہر میں دو دھماکے سنائی دینے کی خبر دی ہے۔ ان دھماکوں کے مقام کے بارے میں ابھی تک سرکاری رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ امریکہ نے جمعرات کی صبح اس صوبے میں مقامات کو نشانہ بنایا تھا۔ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ بوشہر پاور پلانٹ پر ایک میزائل گرا ہے تاہم بوشہر کے گورنر نے اس خبر کی تردید کی تھی۔

دوسری جانب ایران کے جنوبی علاقوں پر امریکہ کے رات بھر جاری رہنے والے حملوں کے جواب میں ایران نے امریکی اہداف کے خلاف حملوں کی ایک نئی لہر شروع کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب نے میزائل حملے کرتے ہوئے کویت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر بھی میزائل حملے کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker