
کرک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد مارےگئے۔
پولیس کے مطابق خٹک ڈیم کے قریب کرک اور کوہاٹ پولیس کا مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا جس دوران فائرنگ کےتبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشتگرد زاہد گروپ سےتعلق رکھتے تھے اور متعدد پولیس افسران کی شہادت میں ملوث تھے۔



