انٹرنیشنل

اسپین کے جنگلات میں آگ لگنے سے 12 افراد جاں بحق

اسپین کے جنوبی علاقے میں جنگلا ت میں لگی آگ سے تقریبا 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی اسپین کے علاقے لوس گالاردوس قصبے شروع ہونے والی جنگلاتی آگ سے 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 23 زخمی بھی ہوئے۔

حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے سیکڑوں فائرفائٹرز، فوجی اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

اسپینش حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک ہسپانوی شہری شامل ہے جبکہ دیگر بظاہر غیر ملکی شہری ہیں جنہوں نے محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی حکام کی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنگل کی آگ کو اسپین کی تاریخ کی مہلک ترین آتشزدگیوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker