پاکستان

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بلوچستان کے ساحل پر حادثے کا شکار ہونے والے کارگو طیارے کے مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے اسلام آباد سے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی۔

تحقیقاتی ٹیم نے سمندر سے برآمد ملبے کا معائنہ کیا جب کہ طیارے کا مزید ملبہ بھی سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔

تاہم طیارے بلیک باکس اب تک نہ مل سکا اور عملے کے 5 لاپتا ارکان کی تلاش بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ نجی کارگو کمپنی کا طیارہ شارجہ سے کراچی آتے ہوئے منگل کی رات حادثے کا شکار ہوگیا تھا، طیارے میں عملے کے کل 5 ارکان سوار تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker