پاکستان

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشادکو نااہل قرار دیدیا

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلےکے تحت پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد کو نااہل قرار دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے مطابق اثاثے چھپانے پر فدا محمد ناشاد صادق اور امین نہیں رہے، سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلےکے تحت فدا محمد کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق فدا محمد ناشاد حلقہ جی بی اے-9 اسکردو 3 سےکامیاب ہوئے تھے۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کا کہنا ہےکہ اس خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا باقاعدہ شیڈول پیرکو جاری کیا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker