پاکستان

پاکستانی طلبا کا عالمی اعزاز

اسلام آباد، پاکستانی طلبا نے 56ویں انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ (International Physics Olympiad) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کانسی کے تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق عالمی مقابلہ 4 سے 12 جولائی تک کولمبیا کے شہر بوکارامانگا میں منعقد ہوا، جس میں 90 سے زائد ممالک کے 400 سے زیادہ طلبا نے حصہ لیا اورطبیعیات کے نظریاتی وعملی امتحانات میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے ذوالفقار علی، حمدان علوی اور دانیال شہزاد حامد نے کانسی کے تمغے حاصل کیے، جبکہ لاہور کے حزہ محمود اور راولپنڈی کے عبداللہ اعجاز کو نمایاں کارکردگی پر خصوصی اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔

اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق قومی ٹیم کے طلبا کا انتخاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینیئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز(پیاس) کے اشتراک سے منعقد ہونے والے نیشنل سائنس ٹیلنٹ کنٹیسٹ کے ذریعے کیا گیا۔

سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسیت کیخلاف مؤثر نظام بنانے کا حکم

بیان کے مطابق طویل اور سخت انتخابی عمل کے بعد منتخب طلبا کو پیاس کیمپس میں خصوصی تربیتی پروگرام سے گزارا گیا۔

جہاں انہیں ملکی اور بین الاقوامی ماہرین کی زیر نگرانی اعلیٰ معیار کی نظریاتی اورتجرباتی تربیت فراہم کی گئی تاکہ وہ عالمی سطح کے سخت مقابلے کیلئے تیار ہو سکیں، پاکستانی ٹیم کی قیادت پیاس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عرفان اور ڈاکٹر محمد وسیم نے کی۔

ماہرین نے اس کامیابی کو ملک میں سائنسی تعلیم اور نوجوان ٹیلنٹ کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے نتائج مستقبل میں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ 2024 میں بھی کانسی کے 3 تمغے جیتے تھے اور یہ مقابلے کا انعقاد اصفہان میں کیا گیا تھا، کراچی کے طلحہ اشرف، لاہور کے حذیفہ التمش اور اسلام آباد کے سلمان تارڑ نے کانسی کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker