پاکستان

پاکستان حکومت کا کل یوم سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہےگا

اسلام آباد: پاکستان نے سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر کل یوم سوگ کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قطر کے سابق امیر کے انتقال پریوم سوگ کا اعلان کیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے 13 جولائی کو قومی یوم سوگ کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی یوم سوگ کےموقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہےگا۔

پاکستان نے قطر کی حکومت، شاہی خاندان اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل قطر جائیں گے جہاں وہ قطر کے سابق امیرشیخ حمد کے انتقال پر قطری قیادت سے اظہار تعزیت کریں گے۔

وزیراعظم قطرکے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات بھی کریں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار و دیگر اہم شخصیات بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker