پاکستان

چکوال: ڈیم میں سینکڑوں مچھلیاں مر کر پانی کی سطح پر آگئیں

چکوال: ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم میں سینکڑوں مچھلیاں مر کر پانی کی سطح پر آ گئیں۔

مردہ مچھلیوں کی ڈیم میں موجودگی کے باعث علاقے میں شدید تعفن پھیل گیا، جس کے باعث سیر کے لیے ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم آنے والے لوگوں میں مایوسی پھیل گئی اور عوام بغیر سیر و تفریح کے واپس چلے گئے۔

ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مچھلیاں شدید گرمی کی وجہ سے مری ہیں، ڈیم میں موجود مچھلیوں کو بچانے کے لیے دوا ڈال رہے ہیں اور مردہ مچھلیاں نکال رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker