جرم

کراچی: گڈاپ میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو گھر سےساڑھے 7 کروڑ مالیت کا سونا لیکر فرار

کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں ڈکیتی کی بڑی واردات کے دوران ڈاکو گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا چاندی، قیمتی گھڑیاں اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

اہلخانہ کی جانب سے پولیس کو دائر درخواست میں بتایا گیا کہ ڈاکو گھر سے 175 تولے سونا (مالیت تقریباً 7 کروڑ 58 لاکھ روپے)، 300 تولے چاندی (20 لاکھ 38 ہزار روپے) لوٹ کر لے گئے، ڈاکو لیپ ٹاپ، گھڑیاں اور بچوں کا سامان تک اپنے ہمراہ لے گئے۔

پولیس کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 8 ملزمان 4 موٹرسائیکلوں پر آئے تھے، ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر گھروالوں کو یرغمال بناکر واردات کی، پولیس موقع پر موجود ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے گڈاپ میں ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے رپورٹ فوری طلب کر لی۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کیا جائے اور لوٹا ہوا سامان برآمد کیا جائے، ڈکیتی میں ملوث عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker