پاکستان

ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکہ، 2 اہلکار شہید، 2 زخمی

ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکے سے اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او ٹانک عبدالصمد خان کے مطابق جنوبی وزیرستان روڈ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی معمول کے گشت پر تھی جو ورانہ کے مقام پر دھماکے کی زد میں آگئی۔

دھماکے میں اے ایس آئی فریداللہ اور سپاہی اختر زمان موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ سپاہی عبدالمالک اور سپاہی قدرت اللہ زخمی ہوگئے۔

شہدا کی میتیں اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker