انٹرنیشنلتازہ ترین

ابوظبی میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کیلئے خصوصی نمبر پلیٹس متعارف کروادی گئیں

ابوظبی میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے لیے خصوصی نمبر پلیٹس متعارف کروادی گئیں۔

ابوظبی کے حکام کے مطابق نئی نمبر پلیٹس سے تجرباتی اور تجارتی گاڑیوں کی شناخت آسان ہوگی، تجارتی سروس فراہم کرنے والی گاڑیوں کی پلیٹ پر ’آٹو ڈرائیو‘ درج ہوگا جبکہ آزمائشی مرحلے میں شامل گاڑیوں پر ’ٹیسٹ‘ درج کیا جائے گا۔

بغیر ڈرائیور گاڑیوں کے لیے مخصوص نمبر پلیٹس کا رنگ نیلا رکھا گیا ہے، نئی نمبر پلیٹس سے سڑکوں پر نگرانی اور ٹریفک سیفٹی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

حکام کے مطابق ابوظبی میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے استعمال اور ٹیسٹنگ کا دائرہ بڑھایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker