پاکستان

بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت، ای پروٹیکٹر سسٹم کا آغاز

اسلام آباد: بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے حکومت نے امیگریشن کے عمل کو مزید آسان بنانے کی غرض سے آن لائن “ای پروٹیکٹر” سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق نئے ای پروٹیکٹر نظام کے تحت شہری اب اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر کے ذریعے گھر بیٹھے رجسٹریشن کا مکمل عمل انجام دے سکیں گے، جس سے وقت اور اخراجات دونوں میں نمایاں کمی آئے گی اور دفاتر کے غیر ضروری دوروں سے بھی نجات ملے گی۔

حکام کے مطابق یہ ڈیجیٹل نظام امیگریشن آرڈیننس 1979 اور متعلقہ قوانین کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد نہ صرف شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے بلکہ امیگریشن کے عمل کو مزید شفاف، مؤثر اور تیز رفتار بنانا بھی ہے۔ جس کے ذریعے روایتی کاغذی اور طویل طریقہ کار کو جدید ڈیجیٹل نظام میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے والے افراد کی رجسٹریشن کا عمل ملک بھر کے شہریوں کے لیے یکساں طور پر آسان اور قابل رسائی ہو جائے گا، چاہے ان کا تعلق کسی بھی شہر یا دور افتادہ علاقے سے ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker