پاکستان

ناقص کارکردگی دکھانے والے وزرا سے قلمدان واپس لیے جانےکا امکان، وفاقی کابینہ میں شمولیت کیلئے زیر غور نئے نام سامنے آگئے

وفاقی کابینہ میں شمولیت کےلیے زیر غور نئے نام سامنے آگئے۔

ذرائع نے بتایاکہ وفاقی کابینہ کےلیے رانا ادارت شریف، وجیہہ قمر کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے، علی زاہد، رانا احسان افضل کے نام بھی زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق اختیار ولی، نوشین افتخار، عبدالرحمان کانجو کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے، شمائلہ رانا،فیصل سبزواری، مختار ملک، آمنہ بتول کی بھی شمولیت متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ سینیٹر شاہزیب درانی، سینیٹر افنان اللہ، سینیٹربشریٰ انجم کو ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، نئے شامل ہونے والےارکان کو وزیرمملکت کا عہدہ دیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی دکھانے والے وزراء سے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے، قومی خزانے پر مالی بوجھ کم کرنےکےلیے بعض وزارتوں کوضم کیا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker