پاکستان

وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات، والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آلثانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے مرحوم سابق امیر قطر کی دور اندیش قیادت، مدبرانہ کردار، خطے میں امن و استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیےگراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے مرحوم سابق امیرقطر کے پاکستان کے متعدد یادگار دوروں کو بھی یاد کیا، گہرے صدمے کی گھڑی میں وزیر اعظم نے قطری قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی غیرمتزلزل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

امیر قطر نے وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم نوازشریف اور پاکستانی وفد سے اظہار تشکر کیا۔

وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئیں۔

وزیراعظم کے قطر پہنچنے پر قطر کے نائب وزیراعظم شیخ سعود بن عبدالرحمان نے استقبال کیا تھا، وزیراعظم دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker