پاکستان

بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن شعبان جاری، مزید 4 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شعبان جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہونےکی مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن شعبان میں ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 83 ہوگئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک مجموعی طور پر 121 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوچکے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker