احمدی نژاد اسرائیل سے تعلق اور نظربندی کے نیویارک ٹائمز کے دعوؤں کے ایک روز بعد منظر عام پر آگئے

سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژادکی تہران میں شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی یادگاری تقریب میں شرکت کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے دعوے پر سوال اٹھادیا ہےکہ احمدی نژاد ایرانی پاسداران انقلاب کی تحویل میں ہیں۔
ترک خبر رساں ادارے نے ایکس پر ویڈیو جاری کی ہے جس میں سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو دیکھا جاسکتا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق احمدی نژاد تہران میں شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی یادگاری تقریب میں شریک تھے۔ یہ عوامی شرکت امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ کے شائع ہونے کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق صدر اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے رابطے میں تھے اور ایران میں اسرائیل کے رجیم چینج منصوبےکا حصہ تھے۔
امریکی اخبار نے یہ بھی کہا تھا کہ احمدی نژاد کی موجودہ صورتحال واضح نہیں، انہیں آخری بار 6 جولائی کو سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے جنازے میں مختصر وقت کے لیے دیکھا گیا، جہاں وہ نقاب پوش اور بھاری کوٹ پہنے محافظوں کے گھیرے میں تھے۔
اخبار کے مطابق خیال کیا جاتا ہےکہ اسرائیلی انٹیلیجنس سے مبینہ تعلقات کے باعث اب وہ ایرانی پاسداران انقلاب کی تحویل میں ہیں۔



