انٹرنیشنلتازہ ترین

ٹرمپ کا نیتن یاہو سے شام اور لبنان سے افواج نکالنے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر شام اور لبنان سے افواج کی واپسی کے لیے دباؤ بڑھادیا۔

حالیہ ٹیلیفونک رابطے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ شام میں اسرائیلی فوج کی موجودگی کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے لہٰذا اسرائیلی فوج کو کم کیا جانا چاہیے۔

دوسری جانب نیتن یاہو درپیش داخلی سیاسی چیلنجز اور قریب آتے انتخابات کے باعث کسی بڑے انخلا کے فیصلے سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں، ساتھ ہی لبنان معاہدہ تعطل کا شکار ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے مطالبے کے حوالے سے اسرائیل کا مؤقف ہے کہ جنوبی شام اور جنوبی لبنان میں فوجی موجودگی ملکی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker