مقامی خبریں
محکمہ صحت کی ویکسینیشن گاڑی نامعلوم افراد لے گئے، ڈرائیور کھڈکوچہ میں چھوڑ دیا گیا

مستونگ: محکمہ صحت مستونگ کی ای پی آئی (توسیعی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام) کے لیے حال ہی میں فراہم کی گئی جدید سہولیات سے آراستہ سرکاری گاڑی کو نامعلوم افراد گزشتہ روز محکمہ صحت کے دفتر کے سامنے سے لے گئے۔ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد گاڑی کے ڈرائیور کو اپنے ساتھ لے گئے اور بعد ازاں اسے کھڈکوچہ کے علاقے میں چھوڑ کر گاڑی سمیت فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہےواضح رہے کہ مذکورہ گاڑی حال ہی میں ای پی آئی پروگرام کے تحت محکمہ صحت مستونگ کو حفاظتی ٹیکہ جات کی فراہمی اور ویکسینیشن سرگرمیوں کو مؤثر بنانے کے لیے فراہم کی گئی تھی۔



