پاکستانتازہ ترین

مریم نواز نے پنجاب کے 5 شہروں میں الیٹرک بس سروس کا افتتاح کردیا، صوبے میں 5000 بسیں چلانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے 5 شہروں میں گرین الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیہ، چنیوٹ، سیالکوٹ، اوکاڑہ اور مری میں گرین الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کردیا۔

عارف والا میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے، جن اضلاع میں یہ بسیں لانچ ہو رہی ہیں وہاں کےرہائشیوں کو مبارک ہو۔

مریم نواز نے کہا کہ رواں سال 1500 مزید بسیں آ رہی ہیں، پانچ سال میں 5 ہزار بسیں چلانے کا ہدف ہے، معمر افراد، اسپیشل افراد، خواتین اور طالب علموں کے لیے بس میں سفر بالکل مفت ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں رہنے والا ہر شخص مریم نواز کی ذمہ داری ہے، طلبہ کو لیپ ٹاپ، الیکٹرک بائیک، ٹیبلٹ اور 50 ہزار اسکالر شپس دے رہےہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker