پاکستانتازہ ترین

چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کا کالعدم ایکشن کمیٹی کی پریس ریلیز پر وضاحتی بیان سامنے آگیا

چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) سید قمر رضا نےکالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی پریس ریلیز پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں سید قمر رضا کا کہنا ہےکہ کالعدم کمیٹی کی پریس ریلیز حقائق کو قیاس آرائیوں کی بنیاد پر مسخ کر رہی ہے، رابطے کا مقصد خالصتاً ذاتی خواہش کے تحت مسئلےکا پرامن حل تلاش کرنا تھا۔

سید قمر رضا کا کہنا ہےکہ اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح اور ان کے تحفظات کا ازالہ اولین ذمہ داری ہے، رابطہ کالعدم کمیٹی کو تشدد سے باز رکھنے اور پرامن راستہ اختیار کرنے کے لیےکیا گیا، کمیٹی کے بیشتر افراد نے پرامن حل کی تجویز پر منطقی اور مثبت ردعمل دیا، بعض عناصر ذاتی اور نیک نیتی پر مبنی اقدام کو سستی تشہیر کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

سید قمر رضا کے مطابق انہوں نے کسی تیسرے فریق کی نہیں اپنے لوگوں اور اپنے ادارے کی نمائندگی کی، ان کی کوشش کا واحد مقصد علاقے اور باشندوں سے محبت اور ان کی فلاح تھا، امن، مفاہمت اور عوامی فلاح کے لیے ان کی کوششیں کسی منفی مہم سے متاثر نہیں ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker