پاکستانتازہ ترین

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں: این سی ایم سی

اسلام آباد: نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این سی ایم سی) نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبروں کو مسترد کردیا۔

نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کا جامع جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، طلب پوری کرنے کے لیے اسٹاک کافی ہے۔

این سی ایم سی نے اوگرا اور صوبائی حکومتوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker