پاکستانتازہ ترین

آئندہ چند روز میں ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے چند روز میں ملک میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں، ہفتہ اور اتوار کو ان ہواؤں کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ پیر کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، ​کشمیر میں 18 سے 25 جولائی تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ گلگت بلتستان میں بھی18 سے 25 جولائی کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 19 سے23 جولائی تک بارش کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی آندھی اوربارش ہوسکتی ہے جب کہ ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی اور زیارت میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ کیلئے مون سون آؤٹ لک جاری، سیلابی صورتحال کا خدشہ

اس کے علاوہ 20 سے 25 جولائی تک خیبر پختونخوا، مری،گلگت اور کشمیرمیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنےکا امکان ہے تاہم تھرپارکر، مٹھی، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں 20 سے 22 جولائی تک بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ​سندھ کے بیشتر مقامات پر آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر 3روز میں مطلع جزوی ابرآلود اور بونداباندی ہوسکتی ہے جب کہ ہفتہ اور اتوار کو کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker