بلوچستان
کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ وڈھ میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ وڈھ میں خوفناک تصادم، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی
وڈھ قومی شاہراہ پر دراکھالہ بدرنگ کے مقام پر دو ٹوڈی کاروں کے درمیان آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وڈھ منتقل کیا گیا، جہاں سے چند کی تشویشناک حالت کے باعث خضدار ریفر کر دیا گیا۔
ڈی ایس پی وڈھ خالد حسین کے مطابق پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں



