بلوچستان

قلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، تین بھائی شدید زخمی

قلعہ عبداللہ (یو این اے )قلعہ عبداللہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین بھائی شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں عبداللہ ولد اللہ نظر قوم بارکزئی، سکنہ قلعہ عبداللہ، موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ نصیب اللہ، احسان اللہ اور نعمت اللہ، تینوں ولد خدائے نظر قوم بارکزئی، شدید زخمی ہوئے۔واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر میزئی اڈہ کے ایمرجنسی روم منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم فائرنگ کی وجوہات اور ملزمان کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker