صحت

بچوں میں ایچ آئی وی کی شرح تشویشناک حد تک بڑھی ہے: ماہر امراض اطفال

ماہر امراض اطفال ڈاکٹر عرفان جمیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 ماہ کے دوران بچوں میں ایچ آئی وی میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ڈاکٹر عرفان جمیل نے کہا کہ سندھ انفیکشس ڈیزیزز اسپتال میں بھی ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ایچ آئی وی کی شرح بچوں میں تشویشناک حد تک بڑھی ہے جبکہ ایچ آئی وی عام طور پر بچوں کا مرض نہیں ہے، لیکن گزشتہ 4 ماہ سے بچوں میں ایچ آئی وی کا غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ماہر امراض اطفال کے مطابق بڑوں کی بروقت ایچ آئی وی اسکریننگ نہ ہونے سے وائرس بچوں تک منتقل ہوتے ہیں، غیر محفوظ خون کی منتقلی ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker