کھیل

اگلے4 سال دنیائے فٹبال پرکس کی حکمرانی ہوگی؟ فیصلہ آج رات ہوگا

اگلے چار سال دنیائے فٹبال پر کس کی حکمرانی ہوگی ؟ فیصلہ آج امریکا میں ہوگا۔

نیویارک نیوجرسی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ فٹبال کا فائنل دفاعی چیمپین ارجنٹینا اور سابق عالمی چیمپئن اسپین کے درمیان کھیلا جائےگا۔

ارجنٹینا کے لیونل میسی اور اسپین کے لامین یمال کے علاوہ بھی دونوں ٹیموں میں کئی ایسے پلیئرز ہیں جو کسی بھی وقت کھیل کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ ورلڈکپ کا فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا۔

فیصلہ آج امریکا میں ہو گاجہاں نیویارک نیوجرسی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ فٹبال کا فائنل دفاعی چیمپین ارجنٹینا اور سابق عالمی چیمپین اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا ۔۔۔

میچ میں لیونل میسی کا تجربہ بھی انتہائی اہم کردار ادا کرےگا، ان کے ساتھ مارٹینز اور فرنانڈز کی برق رفتاری بھی ٹیم کو فاتح بناسکتی ہے۔

دوسری جانب اسپین میں ہے نوجوان لامین یمال جو کسی بھی دفاعی لائن کو توڑنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔ پھر ٹیم کے ٹاپ اسکورر مائیکل اویرزبال بھی ہیں جو ارجنٹینا کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی دونوں ٹیموں میں کئی ایسے پلیئرز ہیں جو کسی بھی وقت کھیل کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

دنیا بھرکے شائقین فٹبال فائنل میں ارجنٹینا اور اسپین کے لیے اپنی اپنی حمایت کا اظہار کر رہے ہیں، اسی طرح فلسطینی شائقین اسپین کی حمایت کر رہے ہیں اور ہسپانوی ٹیم کی جیت کے لیے پرجوش ہیں۔

غزہ کے شہریوں کا اسپین کی حمایت کا اعلان
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق غزہ میں فٹبال کے بہت سے شائقین نے اتوار کو ارجنٹینا کے خلاف ہونے والے ورلڈکپ فائنل میں اسپین کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسپین نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اسی لیے وہ اسپین کی کامیابی کے خواہاں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غزہ کے بہت سے لوگوں کی یہی رائے ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ اسرائیلی جارحیت کے دوران فلسطینیوں کے حوالے سے ہسپانوی حکومت کا مؤقف اور اسپین کی معروف کھیلوں کی شخصیات، خصوصاً بارسلونا کے نوجوان اسٹار لامین یمال کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔

غزہ کے ایک شہری احمد البزم نے لامین یمال کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین کی جانب سے ہم آپ سے محبت کرتے ہیں، ہم دل سے آپ کی حمایت کرتے ہیں اور امیدکرتے ہیں کہ آپ ورلڈکپ ٹرافی جیتیں اور اس کے ساتھ فلسطین کا پرچم بھی بلند کریں۔

غزہ کے معذور افراد کی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ حاتم المغربی نے کہا کہ پورا فلسطین چاہتا ہے کہ اسپین ورلڈکپ جیتے۔ہمارے ان کھلاڑیوں نے اپنی ٹانگیں اور بازو ضرور کھوئے ہیں لیکن انہوں نے فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کے لیے اپنی محبت، شکرگزاری اور احترام کا جذبہ نہیں کھویا۔

سابق فلسطینی فٹبالر عدنان العفیفی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسپین نے فلسطینی کاز کی حمایت کی اور عالمی سطح پر اس مسئلے کو اجاگر کیا، ہم امید کرتے ہیں کہ اسے ورلڈکپ جیت کر اس کا صلہ ملے گا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اسپین کی حمایت کا مطلب ارجنٹینا سے دشمنی نہیں، ہم ہر قومی ٹیم کا احترام کرتے ہیں، اسپین کی حمایت کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم ارجنٹینا کے مخالف ہیں، ہم ان کے لیے بھی نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker