پاکستان

مٹیاری کے قریب مال گاڑی الٹ گئی، دونوں ٹریک بند ہونے کے باعث ٹرینیں مختلف اسٹیشنز پر روک دی گئیں

حیدرآباد: مٹیاری کے قریب مال گاڑی کی 17 بوگیاں ٹریک سے اترنے کے باعث اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریک بند ہوگئے۔

سندھ کےشہر مٹیاری میں واقع وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 17 بوگیاں حادثے کا شکار ہو کر پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے باعث اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریک مکمل طور پر بند ہوگئے۔

ڈی ایس ریلوے سکھر فرمان غنی کے مطابق حادثے کے بعد تمام ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے، روہڑی سے روانہ ہونے والی ریلیف ٹرین رات 10 بجے تک جائے حادثہ پہنچے گی، جبکہ کوٹری سے بھی ریلیف ٹرین روانہ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ریلوے ٹریک کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے، جس کی بحالی میں کافی وقت درکار ہوگا، تاہم دونوں ٹریک جلد از جلد کلیئر کر کے معطل ریلوے آپریشن بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker