کرکٹکھیل

سابق کپتان شان مسعود کی ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کیلئے معیاری فاسٹ بولر تیار کرنے کی تجویز

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان شان مسعود نے ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کے لیے معیاری فاسٹ بولر تیار کرنے کی تجویز دے دی۔

جیو نیوز کی خصوصی نشریات ’کرکٹ کا مقدمہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے تیسرے چوتھے دن بولر ہلکے پڑ جاتے ہیں، ٹیل اینڈرز ہمارے خلاف رن کررہے ہیں، ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 20 وکٹیں لینی ہیں، اس کا مطلب ہے کہ بولنگ اچھی ہونی چاہیے۔

شان مسعود نے ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کے لیے معیاری فاسٹ بولر تیار کرنے کی تجویز دی۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ اگر توجہ صرف اسپن بولنگ پر مرکوز رہی تو پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیے تمام شعبوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پچیں تیار کی جانی چاہییں، ریڈ بال کرکٹ کی بنیاد جتنی مضبوط ہوگی ، کرکٹ اتنی ہی بہتر ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker