پاکستان

وادی نیلم اور کاغان میں طغیانی اور کلاؤڈ برسٹ، رابطہ پل اور مکانات بہہ گئے

وادی نیلم اور کاغان میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث طغیانی سے انفرا اسٹرکچرکو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق وادی نیلم میں کٹھہ پیراں نالے میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث طغیانی آگئی جس کےنتیجے میں 6 مکانات اور 25 دکانیں سیلابی ریلے میں بہہ گئيں۔

اس کے علاوہ 3 گاڑیاں اور 11 موٹر سائیکلیں بھی بہہ گئيں جب کہ کٹھہ پیراں میں سڑک اور پل بہہ جانے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ سیلابی ریلےکے باعث درجنوں رہائشی گھروں کو نقصان بھی پہنچا، فصلیں باغات، پل اور بجلی کا انفرا اسٹرکچر بھی تباہ ہوگيا جب کہ مقامی افراد کے بڑی تعداد میں مویشی بھی بہہ گئے۔

انہوں نے مزید بتایا اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، وادی کاغان میں بھی تیز بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ کاغان نالے میں طغیانی سے 3 رابطہ پل بہہ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker