پاکستان

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن اپنی ہی حکومت اور پارٹی قیادت پر برس پڑے

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن اپنی ہی حکومت اور پارٹی قیادت پر برس پڑے اور کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کرڈالا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے حکومتی رکن شاہ تراب خان نےکہا کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے ملی، بانی پی ٹی آئی گزشتہ 3 برس سے جیل میں ہیں جب کہ پارٹی قیادت مراعات سے مستفید ہو رہی ہے۔

شاہ تراب خان کا کہنا تھا کہ حالات اس حد تک آگئے ہیں کہ بیوروکریسی حکومت کو سنجیدہ نہیں لے رہی، جب تک آپ سنجیدہ نہیں ہوں گے تو بیوروکریسی بھی آپ کو سنجیدہ نہیں لے گی، اسپتالوں میں نہ تو ڈاکٹر موجود ہیں اور نہ ہی ادویات دستیاب ہیں، صوبے میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی گزشتہ تین برس سے جیل میں ہیں، جبکہ پارٹی قیادت مراعات سے مستفید ہو رہی ہے، اگر پارٹی نے ہار نہ مانی ہوتی تو بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو خود سامنے نہ آنا پڑتا، موجودہ قیادت میں بہت سے لوگ بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں چاہتے، اس کی وجہ یہ ہےکہ اگربانی پی ٹی آئی رہا ہوگئے تو ان کی لوٹ مار کی دکانیں بند ہوجائیں گی، بانی پی ٹی آئی نے آپ لوگوں کو زمین سے اٹھا کر ایوانوں تک پہنچایا، تین ماہ سے کوئی احتجاج نہیں ہوا، اس لیے بہتر ہےکہ مذاکرات کیے جائیں اور اگر یہ ممکن نہیں تو ذمہ دار افراد مستعفی ہو کر دوسروں کو موقع دیں۔

شاہ تراب خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ایک جرگہ یا مذاکراتی پینل تشکیل دیا جائے اور اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی جائے، اگر دیگر معاملات پر جرگے تشکیل دیے جاسکتے ہیں تو اس معاملے پر بھی مذاکرات کیے جاسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker