World

10 ویں جماعت کے طالب علم کا ٹیچر پر اسکرو ڈرائیور سے حملہ، ٹیچر شدید زخمی

بھارت میں 10ویں جماعت کے طالب علم نے استاد پر اسکریو ڈائیور سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ہریانہ کے گاؤں میں واقع سرکاری اسکول میں پیش آیا۔

اسکول کے پرنسپل پرتاپ چکرورتی نے بتایا کہ ٹیچر سنیل بیرت 10 ویں جماعت میں اپنی کلاس لے رہے تھے، سنیل طلبہ کا ہوم ورک چیک کر رہے تھے کہ ایک طالب علم پیچھے سے آیا اور اسکریو ڈرائیور سے حملہ آور ہوگیا۔

پرنسپل کے مطابق طالب علم نے سنیل کی گردن پر کئی وار کیے جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئے اور پھر انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ طالب علم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے جانچ کی جارہی ہے اور کلاس روم سے شواہد بھی اکٹھے کیے جارہے ہیں تاہم ابتدائی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ طالب علم اسکول کی جانب سے کیمپس میں موبائل فون لانے پر عائد پابندی کی وجہ سے نا خوش تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker